مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے داخلی سکیورٹی کے وزير گلعاد اردان نے حماس کے رہنماؤں کو دوسری بار قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی وزير نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو حماس جیسی تنظیم کو وطن واپسی پر مبنی ریلیاں منعقد کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے بلکہ انھیں قتل کرنا چاہیے۔ اسرائیلی وزير نے گذشتہ ہفتہ بھی حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اسرائیلی حکومت کے داخلی سکیورٹی کے وزير نے حماس کے رہنماؤں کو دوسری بار قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
News ID 1880780
آپ کا تبصرہ